رمضان کے آغاز پر کھجوروں کی مارکیٹ میں شہریوں اور مقیم افراد کی بڑی تعداد خریداری کے لیے آ رہی ہے جہاں سعودی عرب کی مشہور کھجوروں کی مختلف اقسام دستیاب ہیں، جن میں خلاص، سكری، صقعی اور عجوہ سب سے زیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری عبدالله غنام نے بتایا ہے کہ مشرقی ریجن میں کھجور کی پیداوار زیادہ ہے کیونکہ یہاں مختلف شہروں میں کھجور کے باغات عام ہیں۔ محمد إبراهيم نے بتایا کہ الاحساء مملکت کی سب سے بڑا زرعی علاقہ ہے، جو تجارتی اور اقتصادی لحاظ سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھجور کی قسمیں ہیں اور قیمتیں مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کھجور سے تیار ہونے والی مصنوعات جیسے دبس التمر، عجينة التمر اور کھجور کی مٹھائیاں گھروں میں رمضانی پکوان کی تیاری میں اہمیت رکھتی ہیں۔
کھجور کا استعمال سنتِ نبویﷺ کے مطابق افطار کی ابتدا میں کیا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سال رمضان المبارک میں کھجور میں تیزی ہوجاتی ہے۔
مختلف شہروں میں کھجوروں کے میلے منعقد کرنے سےتجارتی اور سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، جس میں تاجر اور کاروباری حضرات ملک بھر کی مختلف اقسام کی کھجوروں کی نمائش کرتے ہیں، جس سے نہ صرف کاروبار کو فروغ ملتا ہے بلکہ ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔