وزارة حج و عمرہ نے معتمرین کی خدمت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اس کا مقصد معتمرین اور زائرین کے سفر کو جدید ڈیجیٹل اور فیلڈ نظام کے ذریعے سہل بنانا ہے۔
یہ سلسلہ پلیٹ فارم نسك عمرة سے شروع ہوتا ہے، جو فوری ویزا اجرا اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی ضروریات کے مطابق متنوع پیکجز فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ نسک عنايہ کے 31 مراکز فعال کیے گئے ہیں، جن کی معاونت کے لیے 500 تربیت یافتہ رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ساتھ ہی فیلڈ نگرانی کو بھی مؤثر بنایا گیا ہے، جہاں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد معائنہ جاتی دورے کیے گئے تاکہ خدمات کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
نقل و حرکت کی سہولت کے ضمن میں وزارت نے واضح کیا کہ بزرگوں اور معذور افراد کے لیے 10 ہزار سے زائد مخصوص وہیل چیئر فراہم کی گئی ہیں۔
مزید برآں 4 مفت مراکز برائے سامان اور 12 گاڑیاں مخصوص طور پر احرام کھولنے کی سہولت کے لیے مہیا کی گئی ہیں۔
رہنمائی اور ہمہ جہت نگہداشت کے تحت ایک انٹرایکٹو نقشہ اور نمازیوں کے لیے 7 زبانوں میں رہنما کتابچہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ آمد و رفت آسان ہو سکے، نیز 30 رہنمائی و معاونتی مراکز اور پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ یہ جامع خدمات کا پیکیج عمرہ زائرین کے روحانی تجربے کے معیار کو بلند کرنے اور ان کی آمد سے روانگی تک آرام و تحفظ کی فراہمی کے عزم کا مظہر ہے۔