اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

جازان میں مٹی کے برتن خریدنے کا رجحان، وجہ کیا ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مٹی اور پتھر کے برتن آج بھی جازانی گھروں میں روایت کی علامت کے طور پر موجود ہیں (فوٹو: واس)

ازان میں مٹی اور پتھر کے قدیم برتنوں کی دکانوں پر ماہِ رمضان المبارک پر خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مقامی باشندے ماہِ مقدس کی تیاریوں میں اپنی روایات اور ثقافتی اقدار سے گہرا تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان دکانوں میں مٹی کے ہانڈے، پتھریلی کڑاہیاں اور مختلف سائز و اشکال کے پکانے کے برتن دستیاب ہیں تاکہ روزمرہ استعمال اور رمضانی دعوتوں کی تیاری کے لیے گھریلو ضروریات پوری کی جا سکیں۔ 

ساتھ ہی یہ برتن اپنی ثقافتی اہمیت کے باعث معاشرے کے عوامی ورثے سے وابستگی کی علامت بھی سمجھے جاتے ہیں۔

جازان کے مختلف اضلاع میں سڑکوں اور بازاروں کے اطراف پھیلی ان دکانوں میں خریداری کی نمایاں سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ 

5456446
مقامی باشندے ماہِ مقدس کی تیاریوں میں اپنی روایات سے گہرا تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں (فوٹو: واس)

فروش حضرات اپنی مصنوعات کو روایتی انداز میں سجا کر پیش کرتے ہیں، جس سے علاقے کی ثقافتی شناخت اجاگر ہوتی ہے اور خریدار متوجہ ہوتے ہیں۔

یہ بڑھتا ہوا رجحان اس امر کا اظہار ہے کہ اہلِ علاقہ رمضان کی تیاریوں میں ثقافتی عناصر کو برقرار رکھنے اور روایتی پکوانوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے خواہاں ہیں۔

54564564
یہ برتن اپنی ثقافتی اہمیت کے باعث معاشرے کے عوامی ورثے سے وابستگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں (فوٹو: واس)

مٹی اور پتھر کے برتن آج بھی جازانی گھروں میں ثقافت اور روایت کی علامت کے طور پر موجود ہیں اور ماہِ مبارک کی دسترخوان کو خاص ثقافتی رنگ عطا کرتے ہیں۔