اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان کے دوران حرمین ٹرین کے 3600 سے زائد اسفار  کا اعلان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے رمضان 1447 ہجری کے مقدس مہینے کے لیے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے حوالے سے اپنے خصوصی اور جامع آپریشنل پلان کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد رمضان کے دوران مقدس شہروں (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کے درمیان سفر کرنے والے ضیوف الرحمن کی آمد و رفت کو سہل بنانا اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہے۔

اس سلسلے میں سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے پورے مہینے میں ٹرینوں کے مجموعی طور پر 3 ہزار 662 سے زائد اسفار 

(ٹرپس) مکمل کیے جائیں گے، جن کے ذریعے 1.7 ملین یعنی 17 لاکھ سے زائد نشستیں مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

انتظامیہ کے مطابق اس بار رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر جائے گی، جو کہ دونوں مقدس شہروں کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔

armain train 1
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ان ٹرینوں کے نظام الاوقات کو انتہائی مہارت اور لچک کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ نمازوں کے اوقات اور عمرہ زائرین کی نقل و حرکت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی پیدا کر سکیں۔ حرمی ٹرین کے لیے اس آپریشنل تیاری کا مقصد یہ ہے کہ رش کے اوقات میں بھی مسافروں کو کسی قسم کی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

واضح رہے کہ حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرینوں میں کیا جاتا ہے جس کی آپریشنل رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچتی ہے۔ یہ ٹرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 453 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر دوڑتی ہے اور راستے میں جدہ کے مختلف اسٹیشنوں اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے بھی گزرتی ہے۔

armain train 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے نہ صرف سفر کا وقت کم ہوا ہے بلکہ مسافروں کو آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولیات بھی میسر آئی ہیں جو سعودی عرب کے نقل و حمل کے مجموعی ڈھانچے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے اپنے بیڑے کو مزید وسعت دینے کے لیے دُور رس اقدامات بھی شروع کر رکھے ہیں، جس کے تحت حال ہی میں ہسپانوی کمپنی ’ٹالگوُ کے ساتھ 20 نئی ٹرینوں کی خریداری کا اسٹریٹیجک معاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ خریداری مستقبل میں آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور حج و رمضان جیسے بڑے سیزن کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

armain train 4
(فوٹو: انٹرنیٹ)

یہ تمام اقدامات سعودی عرب کے وژن 2030 اور نقل و حمل و لاجسٹک سروسز کی قومی حکمت عملی کے اہداف کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ملک میں جاری ہمہ جہت ترقی کو سہارا دینا اور خدمات کے معیار کو عالمی سطح پر لانا ہے۔

یہ تمام تر انتظامات سعودی قیادت کی اس خصوصی توجہ کا مظہر ہیں جو وہ حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔ سعودی قیادت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تمام دستیاب وسائل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کے لیے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنایا جائے اور انہیں بہترین سفری و رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔

armain train 5
(فوٹو: انٹرنیٹ)