آج پیر کے روز گولڈ کی قیمتیں کم حجم کی تجارت اور پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے اثرات سے کم ہو گئیں۔
آج امریکی اور چینی مارکیٹ سرکاری تعطیلات کی وجہ سے بند ہیں۔
پچھلی سیشن میں 2.5 فیصد اضافے کے بعد بعض تاجروں نے منافع نکالا ہے۔
مزید پڑھیں
العربیہ کے مطابق گرینچ وقت کے مطابق صبح 01:11 بجے، اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 4986.32 ڈالر فی اونس رہی۔
امریکی اپریل کے لیے گولڈ کے فیوچر کنٹریکٹ 0.8 فیصد کم ہو کر 5005.60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔
جب یہ سطور لکھی جارہی ہیں گولڈ 5006 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ آج کے دن اس نے 5123 کا ہائی اور 4968 کا لو لگایا ہے۔
کے سی ایم ٹریڈ کے سینئر مارکیٹ اینالسٹ ٹیم ووٹر نے کہا ہے کہ آج گولڈ نے جمعہ کے دن صارف قیمت انڈیکس کے اعداد و شمار کے بعد حاصل کی گئی کچھ اضافے کو کھو دیا، کیونکہ تجارت کا حجم کم تھا اور بڑھنے کے لیے کوئی نئی محرکات نہیں تھیں۔
انہوں نے آج منافع وصول کرنے کے عمل کی بھی نشاندہی کی ہے۔
امریکی محکمہ محنت کے بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس نے جمعہ کو بتایا کہ جنوری میں صارف قیمت انڈیکس 0.2 فیصد بڑھا، جبکہ دسمبر میں یہ 0.3 فیصد تھا۔
رائٹرز کے سروے کیے گئے ماہرینِ اقتصادیات نے 0.3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 2.4 فیصد کمی کے ساتھ 75.64 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ جمعہ کو یہ 3 فیصد بڑھ چکا تھا۔
جب یہ سطور لکھی جارہی تھیں اس وقت سلور 76.91 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔