اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

گزشتہ سال کے مقابلے میں معتمرین کی تعداد دو گنا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں معتمرین کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کی شرح 94 فیصد رہی ہے۔

جبکہ موسم عمرہ 1447ھ کی خدمات کے معیار کا انڈیکس 92 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔ 

اسی طرح موسم حج 1446ھ میں مجموعی اطمینان کا انڈیکس 2022 میں 74 فیصد سے بڑھ کر 91 فیصد ہو گیا ہے اور حج کی خدمات کے مجموعی معیار کا انڈیکس 92 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اعداد و شمار عمرہ اور حج کی مختلف مراحل میں نافذ کی جانے والی عملیاتی، تعلیمی اور انتظامی منصوبہ بندی کی کامیابی کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

مزید برآں ایک ملین سے زائد حجاج کے کیمپوں کی بروقت بکنگ مکمل کی گئی، جس میں حج کانفرنس و نمائش کے پانچویں ایڈیشن میں معاہدوں کی تیزرفتار سہولت نے مدد فراہم کی اور یہ سب خدمات کی

 بنیادی پیکجنگ کی آخری تاریخ سے 40 دن قبل مکمل ہو گئی جس سے موسم کی تیاری اور انتظامات میں بہتری آئی۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ سال کے دوران حج امور کے 77 دفاتر کے ساتھ معاہدے کیے گئے، پہلی بار جنوری 2025 میں چوتھے ایڈیشن کے دوران موسم حج 1446ھ کے لیے اور دوسری بار نومبر 2025 میں پانچویں ایڈیشن کے دوران موسم حج 1447ھ کے لیے۔

مزید یہ کہ 172 ممالک کے مستفیدین کے لیے ’نسک ٹریک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے 12.4 ملین سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے گئے جبکہ ’نسک‘ ایپ کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر گئی جو مملکت میں سب سے زیادہ صارفین والا پلیٹ فارم بن گیا۔ 

اسی طرح، ’نسک کارڈ‘ نے موسم حج 1446ھ میں 1.6 ملین سے زائد حجاج کو خدمات فراہم کیں، اور 5 ملین سے زائد بار ریڈنگز کی گئیں، جس سے ہجوم کی بہتر مینجمنٹ اور خدمات کی سہولت میں اضافہ ہوا۔